میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ میں غیر نصابی سوالات پر طلباء اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ میں 20 سےزائد آؤٹ آف سلیبس سوالات کے خلاف طلباء نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ طلباء نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب پیپر سامنے آیا تو دیکھ کر ہم پریشان ہو گئے کیونکہ پرچے میں بیس سے زائد سوالا ت ایسے تھے جو آؤٹ آف سلیبس تھے۔ طلباء نے کہا ہے کہ ہمارے والدین یونیورسٹی گئے جب معاملہ وہاں اٹھایا تو وی سی صاحب پچھلے دروازے سے نکل گئے اور بعدازاں پولیس بھی بلوا لی گئی۔
مزید پڑھیں: سوات حملہ، وفاقی حکومت نے سفارتکاروں کی آمد بارے اطلاع نہیں دی: بیرسٹر سیف کا انکشاف
طلباء نےکہا کہ پولیس نے ہمیں گھیرے میں لیا جبکہ ہم نے کچھ نہیں کیا تھا رجسٹرار صاحب اسوقت ہنس رہے تھے۔ آؤٹ آف سلیبس سوالات کے ٹیسٹ میں شامل کرنےکے حوالے سے طلباء نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ امتحان لیا جائے یا طلباء و گریس مارکس دیئےجائیں۔