شکیب الحسن پر 50 لاکھ ٹکے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا

شکیب الحسن پر 50 لاکھ ٹکے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کے الزام میں 50 لاکھ ٹکے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ فیصلہ بنگلہ دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (بی ایس ای سی) کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں شکیب اور چھ دیگر افراد و کمپنیوں کو پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا۔بی ایس ای سی کی میٹنگ میں، جس کی صدارت صدر خندوکر رشید مقصود نے کی، اس معاملے کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔

کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق، یہ جرمانہ سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ شکیب الحسن کے کھیل کیریئر کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور ان کی ساکھ پر بھی اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ شکیب الحسن، جو کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اہم شخصیت ہیں، اس صورتحال سے کیسے نمٹتے ہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

دوسری جانب شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی لیگ کے رہنما اور آل رائونڈر پر ڈھاکا میں 23اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا،شکیب الحسن کے ہوم سیریز کھیلنے کے حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آپریشنز شہریار نفیس نے کہا کہ شکیب الحسن کا ہوم گرائونڈ میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

حکومت کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ کسی کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ انجری یا خراب فارم کی وجہ سے منتخب نہ ہونا الگ چیز ہے، ویسے ان کے کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ حکومتی لا ایڈ وائزر شکیب الحسن کے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *