الوداع پی آئی اے، یکم اکتوبر کو 6 کمپنیز پی آئی اے کی نیلامی میں حصہ لیں گی

الوداع پی آئی اے، یکم اکتوبر کو 6 کمپنیز پی آئی اے کی نیلامی میں حصہ لیں گی

 قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کا اجلاسفاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تمام اداروں میں سے پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نجکاری کمیٹی قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کی بولی ہونے جا رہی ہے اورہم کوشش کریں گے کہ پی آئی اے کی بولی کو لائیو دیکھ سکیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ علیم خان کو گزارش کریں گے کی ہمارے وہاں جا کر بولی دیکھنے کے انتظامات کریں۔چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے کہا کہ آج کی میٹنگ پی آئی اے کو الوداع کہنے کی آخری میٹنگ ہوگی اور 6 کمپنیاں یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی لگائیں گی۔ چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے کہا کہ یکم اکتوبر کو اصل میں پی آئی اے کی نیلامی ہو جائے گی اور اس کے بعد ملازمین کے حقوق کا معاملہ ہماری نظر میں رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز پر کوئی سودا نہیں ہونا چاہئیے ۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس منصوبہ تاخیر کا شکار، لاگت میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

سیکرٹری نجکاری کمیشن نےکہا ہے کہ فائنل 6 کمپنیاں اس وقت اپنی بولی کی تیاری میں ہیں اوریکم اکتوبر کو یہ 6 کمپنیاں بولی میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کابینہ فیصلہ دے گی کہ بولی کی قیمت منظور ہے یا نہیں اورنومبر 2023 میں ہم نے پی آئی اے کے لیے فنانشل ایڈوائزر ہائر کیا اور پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل کے بعد ہم فائنل مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ رکن نجکاری کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ بتایا جائے کہ بولی دہندگان کن شرائط کو قبول کر رہے ہیں اورپی آئی اے کے ہیومن ریسورس کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔رکن کمیٹی صبا صادق نے کہا کہ نجکاری کا سننے کے بعد ملازمین مایوس ہیں اورمعاہدے کا حصہ ہے کہ پی آئی اے کا فلیٹ سائز بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کا کرمنلز سے نمٹنے کےلئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ ہماری شرط یہ تھی کہ تین سالوں میں فلیٹ 18 سے 45 فیصد بڑھایا جائے اورشرط میں یہ بھی ہے کہ روٹس حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں سیل کر سکتے ہیں۔یوکے کا جب روٹ کھلے گا تو وہ بھی استعمال کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *