اربوں روپے مالیت کے گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے پانچ اعلیٰ افسر ان غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اربوں روپے مالیت کے گندم درآمد اسکینڈل میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے پانچ اعلی افسران غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیئے گے ہیں۔ معطل افسران میں سابق سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف ‘سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد شامل ہیں جبکہ فوڈ سکیورٹی کمشنر وسیم الحسن‘امتیاز گوپانگ ،ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سہیل شہزاد بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کا کرمنلز سے نمٹنے کےلئے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
معطل افسران کا تعلق وزارتِ فوڈ سیکیوریٹی سے ہے اور معطلی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن تادیبی کارروائی تک نافذ رہے گا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطلی میں توسیع کے با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ، معطل افسران کو ابتدائی طور پر 17مئی 2024کو 120 دن کیلئے معطل کیا گیا تھا اور120 دن معطلی کا دورانیہ رواں ماہ 14 ستمبر کو مکمل ہو چکا ہے۔