پنجاب پولیس نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں چھپے ہوئے کریمنلز اور مجرموں کےخلاف ایکشن ڈرونز ٹیکنا لوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبے میں کرمنلز اور دور دراز علاقوں میں چھپے پر مفرور مجرموں کی سرکوبی کے لیئے ڈرونز ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کیساتھ منسلک کیمروں کے ساتھ مارٹر گولے لے کر جانے اور پھینکنے کی صلاحیت ہوگی۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ ایک ڈرون ایک وقت میں 60ایم ایم کا مارٹر گولہ لے کر جانے کی کیپسٹی ہوگی اور ڈرونز کی مارٹر گولے کولےجانے کی رینج کئی کئی کلومیٹر ہوگی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرونز کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ کے ساتھ اٹیک کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پر امن احتجاج پر پابندی بارے قانون سازی، عدالت نے وفاق اور سیکرٹری قانون سے جواب طلب کر لیا
پنجاب پولیس حکام کے مطابق ابتداعی طور پر صوبہ بھر کےلئے25 ڈرونز خریدے جائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق ڈرونز کی خریداری کےلئےساڑھے3کروڑ کےفنڈز مختص کئے گئے ہیں اور ڈرونز خریداری کےلئےاین او سی کی منظوری کےلئے سمری وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوا دی گئی ہے۔پنجاب پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کےبعد ٹینڈرکا پراسس شروع کردیا جائےگا۔