30ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

30ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باعث اب یہ سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ منگل کے روز کمزور عالمی طلب کے خدشات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ نومبر کے لیے برینٹ کروڈ آئل کے سودے 48 سینٹ کمی کے ساتھ 72.27 ڈالر جبکہ امریکی کروڈ آئل کی اکتوبر کے لیے قیمت میں بھی 37 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلسل اضافے کے بعد سونا سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا سبب چین میں ایندھن کی طلب میں معمولی کمی اور برآمدی مارجن میں کمی ہے۔ یہ رجحان آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ میں فیول کی قیمتوں کے ساتھ براہ راست منسلک ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑتا ہے بلکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کا باعث بنتا ہے۔ پا

کستان میں پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں کا تعین ہر مہینے کی آخری تاریخ اور پھر پندرہ تاریخ کو کیا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ کے بیان کے بعد ستمبر کی آخری تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *