گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.68 فیصد کم ہے۔
پچھلے ہفتے میں یہ قیمت 1519 روپے تھی۔جنوبی شہروں میں بھی قیمتوں میں کمی آئی ہے جہاں 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی ملک بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے پلان تیار کرلیا
علاقائی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1474 روپے، راولپنڈی میں 1463 روپے، گوجرانوالہ میں 1520 روپے، سیالکوٹ میں 1500 روپے، لاہور میں 1550 روپے، فیصل آباد میں 1520 روپے، سرگودھا میں 1500 روپے، ملتان میں 1503 روپے، بہاولپور میں 1540 روپے، پشاور میں 1543 روپےاور بنوں میں 1480 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے، حیدر آباد میں 1337 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1440 روپے اور خضدار میں 1393 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یہ قیمتوں میں کمی تعمیراتی صنعت کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتی ہے اور مارکیٹ میں سرگرمی کو بڑھا سکتی ہے۔