چینی صدر شی جنپنگ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سالگرہ کے موقع پر انہیں تہنیتی خط بھیجا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط کے ذریعے چینی صدر نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاسی کی ہے، جو ایک اہم پیشرفت ہے۔چینی صدر نے اپنے تہیناتی پیغام میں کہا کہ آپ کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ اس طرح ایک مضبوط رشتہ قائم ہوا جو بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے پر بھی متاثر نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے پلان تیار کرلیا
چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے رواں برس جون میں چین کے کامیاب دورے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس دورے میں خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔انہوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ میں آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ آخر میں انہوں نے وزیرِ اعظم کے لیے اچھی صحت اور کامیابی کی تمناؤں کا اظہار کیا۔