گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپنا اعتماد کھو دیا ہےاور ان کے اپنے وزرا بھی کرپشن کی شکایات کر رہے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی دھمکیاں دینے کی عادت ہے اور پھر وہ معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نےوزیراعلیٰ کو فوری طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیااور دعویٰ کیا کہ وہ اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور جلسہ : امیر مقام کا علی امین گنڈا پور سے متعلق بڑا بیان آگیا
گورنر نے کہا کہ دو تہائی اکثریت والے وزیراعلیٰ اپنی اسمبلی میں جانے سے کترا رہے ہیںاور چار مرتبہ اجلاس ملتوی ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیںاور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔ گورنر نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ کابینہ میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ وزیراعلیٰ کی بوکھلاہٹ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اللہ نہ کرے کہ مشیر اور معاونین خصوصی کی سمری پر پاوں رکھوں، یہ وضاحت ضروری ہے کہ وزیر اور مشیر کیوں بدلے جا رہے ہیں‘‘۔
فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیںاور ان کے اپنے بیٹے ملک سے باہر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔