محکمہ پولیس کے ٹک ٹاکرز کے لیے بری خبر

محکمہ پولیس کے ٹک ٹاکرز کے لیے بری خبر

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئی بھی پولیس اہلکار یونیفارم میں ٹک ٹاک بنائے گا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈ کورٹرلاہور احمد زنیر چیمہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جو پولیس اہلکار یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریگا اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ پولیس ایلکار ٹک ٹاک بنا کر سوشل میٖڈیا پر شیئر کرتے ہوئے  پائے گئے ہیں، جن کے سدِ باب کے لیے ایس پی ہیڈ کورٹرز لاہور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سرکلر جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف چالان سامنے آگیا

جاری سرکلر میں تمام پولیس خواتین اور مرد اہلکاروں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہونیفارم میں ٹک ٹاک بناکر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے اس حوالے سے سخت تادیبی کروائی کا حکم دیا ہے اور ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *