توشہ خانہ کیس2 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف تیار چالان سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان اور ان کی اہیلہ نے سعودیہ دورہ کے دوران حاصل شدہ گفٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے، بانی تحریک انصاف نے مئی 2021 میں سعودیہ کا دورہ کیا تھا ۔انہیں مختلف ممالک کے دوروں کے دوران 108 گفٹ ملے ۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
عمران خان نے 58 مختلف تحائف اور باکسز کو توشہ خانہ سے حاصل کیا جن کی مالیت 14 کروڑ ،21 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔انہوں نے 58 میں سے 14 تحائف کی مالیت 3 کروڑ 80 لاکھ روپے لگائی جبکہ باقی 44 تحائف کی مالیت 30 ہزار روپے یا اس سے کم تھی بلامعاوضہ اپنے پاس رکھ لیے ۔
گفٹس میں بلغاری جیولری سیٹ بھی شامل تھا جس کی اصل مالیت نہیں لگائی جا سکی۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے پاس رکھے جانے والے باقی تمام گفٹس کی مکمل تفصیلات بھی توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار، مخصوص نشستوں کیس پر اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری
بلغاری جیولری سیٹ وزیر اعظم کی اہلیہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گفٹ کیا گیا تھا ۔ سیٹ میں ایک عدد بریسلٹ ،انگوٹھی ،جھمکے اور نیکلس بھی شامل تھا ۔یہ جیولری سیٹ بیش قیمت اور نوادراتی تھا ۔سیٹ میں شامل انگوٹھی میں گلابی رنگ کا ہیرا جڑا تھا ۔جبکہ بریسلٹ میں بھی گلابی ہیروں اور دیگر جواہرات کی لڑی تھی ۔ہار میں بھی بیش قیمت موتی اور گلابی ہیرے لگے تھے ۔جبکہ جھمکوں میں 18 قیراط کے ہیرے اور دیگر جواہرات شامل تھے ۔