حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے پلان تیار کرلیا

حکومت نے بجلی کی قیمت  میں کمی کیلئے پلان تیار کرلیا

حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے منصوبہ تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص کو دور کرے گی ۔ سسٹم کے نقائص دور کرنے سے بجلی کے ٹیرف میں 70پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ دوستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: کپسٹی چارجز ، آئی پی پیز مذاکرات پر آمادہ، بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان
تھر کوئلے پر منتقلی سے بجلی کی قیمت میں 2روپے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دستاویزات کے مطابق اس وقت ملک کے 15لاکھ میں سے 12لاکھ ٹیوب ویلز ڈیزل پر چل رہے ہیں۔ ٹیوب ویلز پر سالانہ 3ارب 23کروڑ ڈیزل خرچ ہوتا ہے۔ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے 2ارب 74کروڑ روپے بچت ہوگی۔ بجلی سستی کرنےکیلئے حکومت کی آئی پی پیز سے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *