امریکہ کا ویزا آسانی سے مل جاتا ہے لیکن جلسے کے لیے این او سی نہیں ملتا: بیرسٹرگوہر

امریکہ کا ویزا آسانی سے مل جاتا ہے لیکن جلسے کے لیے این او سی نہیں ملتا: بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نےکہا کہ پی ٹی آئی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے لیکن جلسوں کیلئے این او سیز نہیں ملتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا کا ویزا آسانی سے مل جائے گا لیکن جلسے کےلیے این او سی آسانی سے نہیں ملتا۔مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے انہوں کہا کہ ترامیم ایک بندے کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی جا رہی ہیں اورشخصی مفادات کو دیکھا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر نےکہا کہ جمہوریت کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال شدت اختیار کر گئی، ہسپتالوں میں ڈینگی پازیٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسلام آباد کے ججز کو سیاسی بندے ٹرانسفر کریں تو یہ کیسی عدلیہ ہوگی۔ انکا کہنا تھاکہ ملک میں مزید تجربات نہیں چلیں گے، سپریم کورٹ کو ہم مضبوط کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نےکہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت مانگنا بدنیتی پر مبنی تھا اورعدلیہ کو سپورٹ کرنا ہے، یہ ترامیم غیر آئینی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےواضح کیا کہ ہمارے جلسوں میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *