حکومت نے اپنے سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا جس کے بعد بجلی ٹیرف اور آئی پی پیز سے بات چیت کے حوالے سے اہم پیشرفت جلد سامنے کا امکان ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز ) آخر کار معاملات حل کرنے کے لئے مل بیٹھ گئے ہیں، آئی پی پیز ملکی مفاد کے لیے ٹیرف میں رضا کارانہ کی پر آمادہ ہوئے ہیں، جس کے باعث اگلے ماہ قوم کو بجلی بلوں پر ریلیف میں اچھی خبر ملنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹ کی حد 45 فیصد بڑھا دی گئی
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاؤسز ٹیرف کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام ڈیڈ لاک ختم ہو گیا جب کہ بات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔