وفاقی کابینہ نے رواں مالی سال 2024ء کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رواں مالی سال حکومت منی بجٹ لانے کا ارادہ رکھتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے اہداف پورے کرنے کے لیے ایسا کیا جا سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ادویات پر 18 فیصد جنرل سیل ٹیکس عائد
وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ سکے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوا لیہ ہونے دیں؟۔دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے دروازے کھول رہے ہيں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گی اور ہم باضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 71 ہزارارب سے زائد قرض کی ادائیگی کا پلان سامنے آگیا