کیا گوگل پاسورڈ کو مکمل طور پر ختم کرنے جا رہا ہے؟

کیا گوگل پاسورڈ کو مکمل طور پر ختم کرنے جا رہا ہے؟

کیلیفورنیا: گوگل اپنے پاس ورڈ مینیجر کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کر رہا ہے، جس سے صارفین مختلف ڈیوائسز کو پاس کیز سے آسانی سے جوڑ سکیں گے۔

اب تک، پاس کیز صرف اینڈرائیڈ پر محفوظ کی جا سکتی تھیں، جبکہ دوسرے آلات پر استعمال کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا تھا۔ نئی اپ ڈیٹ میں، صارفین ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ پر پاس کیز محفوظ کر سکیں گے، جبکہ کروم او ایس کا بیٹا ٹیسٹ جاری ہے۔ آئی او ایس کی سپورٹ بھی جلد متعارف کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی نامعلوم نمبروں سے آنیوالے ناپسندیدہ پیغامات بلاک کرنے کے نئے فیچر کی آزمائش

پاس کیز خود بخود مختلف ڈیوائسز سے جڑ جائیں گی، اور گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، جس سے معلومات کی چوری مشکل ہو جائے گی۔ پاس کیز، روایتی پاس ورڈز کے بغیر اکاؤنٹ میں سائن ان کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *