سولر پینلز کی قیمتیں جاری

سولر پینلز کی قیمتیں جاری

مہنگی ہوتی بجلی کے باعث پاکستانیوں نے متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں ہیں، جس سے ملک میں سولر سسٹم کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

اس نے نہ صرف نئے کاروبار کو فروغ دیا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔ تاہم حکومت کو “ریورس میٹرنگ” جیسے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نومبر سے عوام کو وزیراعلیٰ پروگرام کے تحت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

مختلف مارکیٹس میں سولر پینلز کی قیمتیں مختلف ہیں۔ اے گریڈ سولر پینلز عام طور پر دیگر کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر آتے ہیں۔

مثال کے طور پر لونجی (Longi) کی جنریشن “ہیمو 5” سنگل گلاس یا مونو فیشل پینل 29 روپے فی واٹ کے حساب سے دستیاب ہے۔

جے اے (JA) کمپنی کے سنگل گلاس پینل کی قیمت 28 روپے فی واٹ ہے، جس کی صورت میں 550 واٹ کا پینل خریدنے پر یہ 15,400 روپے میں ملے گا۔

جنکو (Jinko) کی جنریشن پی ٹائپ مونو فیشل پینل کی قیمت بھی 29 روپے فی واٹ ہے، جبکہ این ٹائپ مونو کرسٹلائن پینل 30 روپے فی واٹ میں دستیاب ہیں۔

کینیڈین سنگل گلاس پینل کی فی واٹ قیمت 29 روپے ہے، جس کا 580 واٹ کا پینل تقریباً 16,820 روپے میں ملے گا۔

فونو (Phono) کا سولر پینل مارکیٹ میں 31 روپے فی واٹ پر دستیاب ہے جبکہ ٹرائنا (Trina) کی این ٹائپ جنریشن کے مونو کرسٹلائن پینل کی بھی یہی قیمت ہے۔

یہ قیمتیں بتاتی ہیں کہ پاکستان میں سولر سسٹم کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور لوگوں کی توجہ متبادل توانائی ذرائع کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *