علی امین گنڈا پور کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے : شعیب شاہین

علی امین گنڈا پور کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے : شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پہلے یہ کہتے تھے چیف جسٹس کو اپنی مرضی کا بنچ نہیں بنانا چاہیے ، موجودہ اتحادی حکومت کے اراکین سرعام چوری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ : لاہور پولیس نے جلسہ گاہ جا نے والے راستے بند کردیئے

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کسی سے معافی مانگیں اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ حکومت پنجاب نے بیوروکریسی کوغلام بنا رکھا ہے ، اس کے علاوہ پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خط کی کوئی وقعت نہیں ۔ فل کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا ہے، یہ عدالت کی توہین کر رہے ہیں اوریہ چاہتے ہیں ملک میں انصاف کا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کیلئے اسلام آباد میں ہنگامہ خیز ماحول ہے: مولانا فضل الرحمان

شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کسی کو بھی نیشنل سکیورٹی کا بہانہ بنا کراغواء کرا سکتے ہیں، کل سے وکلاء تحریک کا آغاز ہو چکا ہے ، پاکستان بھر میں وکلا ء تحریک نظر آئے گی، یہ کچھ بھی کر لیں ان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *