پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں کو نظر بند کروانے کے لئے فہرست بنا لی

پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں کو نظر بند کروانے کے لئے فہرست بنا لی

لاہور پولیس نے 21 ستمبر کے تحریکِ انصاف کے جلسے کے پیشِ نظر پی ٹی آئی کے 42 مقامی رہنماؤں کی نظر بندی اور گرفتاری کے حوالے سے فہرست مرتب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے تحریکِ انصاف کے لاہور میں 21 ستمبر کے جلسے کے تناظر میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو نظر بند کرنے کے لیے فہرست مرتب کر لی ہے اور اس فہرست میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میان حسن،مہر واجد کا نام شامل ہے جبکہ وقاص امجد، ندیم بارا، سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔اور پولیس مراسلے میں پر الزام لگایا ہے فہرست میں شامل افراد انتشار پھیلاتے ہیں لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہچانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان افراد کی وجہ سے لاء اینڈ آڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہذا انکے 90 یوم کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *