وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کامشن ، لاہور ٹریفک پولیس دارالامان میں مقیم خواتین کو فری ڈرائیونگ سکھائے گی۔
تفصیلات کے مطبق سٹی ٹریفک پولیس اور آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس لاہورکیمطابق اس ضمن میں”گرین فیوچر فیلو شپ ڈرائیو فار چینج” نام سے فیلوشپ فراہم کی جائے گی۔ ماحولیاتی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکٹرک سکوٹیز بھی دی جائیں گی ۔چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹریننگ کے اختتام پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دئیے جائیں گیں۔
مزید پڑھیں: فواد چودھری کی 45 دن میں حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی
انہوںنے کہا کہ خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ، گرین فیوچر فیلوشپ ڈرائیو فار چینج،ویمن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرامز کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔