لاہور جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

لاہور جلسہ سے قبل  پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں پُرامن طریقے سے شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے اس بات کی تصدیق کی کہ 21 ستمبر کو جلسہ ہوگا۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور، اویس یونس، نے کہا کہ پارٹی عہدیداران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام کو جلسے میں شرکت کے لیے متحرک کریں، تاکہ زندہ دلان لاہور ایک بار پھر یہ ثابت کر سکیں کہ وہ اپنے بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا یارس تین سالہ اقساط کے پلان پر کتنی کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

اویس یونس نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا سے قافلوں کی قیادت کریں گے، جبکہ پنجاب کے ریجنل اور ضلعی صدور بھی اپنے علاقوں سے قافلوں کی رہنمائی کریں گے۔ دیگر ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی اس عمل میں شامل ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ایک طویل عرصے بعد مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ بڑی تعداد میں پُرامن طریقے سے نکلیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے مطالبے کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مہران کے بعد ایک اور مشہور گاڑی کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ جلسے کے انعقاد کی اجازت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی جی کی طرف سے پولیس سے اجازت کی رپورٹ مانگی گئی تھی، لیکن دو روز گزر جانے کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے اب تک تین درخواستیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جا چکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *