چیمپئنز کپ:بابراعظم کی سنچری، سٹالینز نے ڈولفنز کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

چیمپئنز کپ:بابراعظم کی سنچری، سٹالینز نے ڈولفنز کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

چیمپئنز ون ڈے کپ کے 7ویں میچ میں سٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹیں کھو کر271 رنز بنائے، جس میں بابراعظم نے104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹی20: پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

یاسر خان نے 46 اور شان مسعود نے 34 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ۔ ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کے اوپنر محمد ہریرہ صفر پر بولڈ ہوگئے، صاحبزادہ فرحان 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، آصف علی نے 21، کپتان سعود شکیل نے 12 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپین ٹرافی 2025 : انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا

یوں ڈولفنز کی پوری ٹیم 25 اوورز میں 97 رنز بناکر میدان بدر ہو گئی ۔ سٹالینز کی طرف سے جہانداد خان اور مہران ممتاز نے 3، 3، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ ڈولفنز ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور یہ ا س کی مسلسل تیسری بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *