پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل پولیس کا لاہور میں کریک ڈاؤن جاری ہے، صنم جاوید کے والد کو گرفتارکر لیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈاون مزید تیز کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فورس کمانڈر کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف
جمعرات کی رات پی ٹی آئی کی متحرک کارکن اور اہم رہنما صنم جاوید کے والد کو پولیس نے ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ۔وحدت کالونی پولیس کی بھاری نفری نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو ان کے گھر سےگرفتار کر کے کسی نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا
اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیںکہ پی ٹی آئی لاہور کے سابق صدر چوہدری اصغر گجر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔