پاکستان کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بی او جی کا اکیسویں دفعہ ممبر بن گیا ۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: چین کی آئی اے ای اے کی ممبرشپ کی 40ویں سالگرہ: چیئرمین پی اے ای سی کی وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی
چیئرمین پی اے ای سی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔