قومی ویمنز ٹیم نے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ہو نے والی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز کے اختتام پر4وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے منیبہ علی45 ، فاطمہ ثناء37رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں جبکہ ندا ڈار نے 29 اور سدرہ امین نے 28رنز بنانے میں کامیاب ہو سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں:خوشی ہوئی ہم میچ ہار گئے : محمد حارث کا حیران کن بیان خوب وائرل
182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز 1،1 سے برابر ہوگئی ہے ، سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 20 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز ٹیم کو سے شکست دوچار ہونا پڑا تھا ۔