آئینی ترمیم کب لائیں گے ؟عرفان صدیقی نے بتادیا

آئینی ترمیم کب لائیں گے ؟عرفان صدیقی نے بتادیا

مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماعرفان صدیقی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان مان جائیں گے یہ ہماری غلط فہمی تھی ، بہر حال جوں ہی مولانا مطمئن ہوجاتے ہیں ہم آئینی ترمیم لے آئینگے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی دن اور معیاد کا تعین نہیں ہوا ہے، جوں ہی مولانا مطمئن ہوجاتے ہیں آئینی ترمیم لانے میں گریز نہیں کریں گے ، کیونکہ مولانا کے بغیر آئینی ترمیم ناممکن ہے ، ہوسکتا ہے ستمبر کے آخرتک یہ معاملہ حل ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جمہوریت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کا مشورہ دیدیا 

نہیں لگتا کہ مولانا کا مسودہ پہلےمسودے سے ماورا ہوگا، بنیادی مسودےمیں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی ، مسودہ ایک ہی ہے بس مسودے کو کانٹ چھانٹ کر ٹھیک کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیاد نکات دو ہی ہیں ، انہی کے گرد ترمیم ہوگی کہ کیا آئینی عدالت قائم کرنی ہے یا نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی آئی اے ای اے کی ممبرشپ کی 40ویں سالگرہ: چیئرمین پی اے ای سی کی وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی

کیا ججز کی تقرری کا میکنزم 18ویں ترمیم تک لوٹانا ہے یا نہیں؟ ۔ آئینی عدالت کا قیام شہید محترمہ بینظیر اور میاں محمد نوازشریف کا وژن ہے، پارلیمان پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کےخواب کی تعبیر کررہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *