پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی، پی ایس ایکس میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ۔
تیسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کے اضافے سے79 ہزار 879 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کا رجحان جاری رہا جس کے بعد ڈالر کی قدر 278 روپے پر آگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔