انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر! انڈس موٹرز نے اپنے کرولا کراس ورژن کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کمپنی نے کرولا کراس کے مختلف ورژن کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کردی ہے۔  کرولا کراس کے چار ویرینٹس کی قیمتوں میں ساڑھے 8 لاکھ سے 9 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔ دو ماڈلز کی قیمت میں ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ دو دیگر ماڈلز کی قیمت میں 9 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کرولا کراس کی پہلی سالگرہ کا جشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

قیمتوں میں کمی کے بعد کرولا کراس کی کم از کم قیمت اب 72.99 لاکھ روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 89.99 لاکھ روپے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *