پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور انہیں رات گئے حراست میں لیا۔ دو گھنٹے بعد علی امتیاز وڑائچ کو رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق21 ستمبر کے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ علی امتیاز وڑائچ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان
عالیہ حمزہ نے بتایا کہ تین تھانوں کی پولیس نے آدھی رات کو ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضمانت پر ہیں، اگر ان کی ضرورت ہے تو انہیں بتایا جائے۔
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان کو بھی گرفتار کیا، جو میلاد کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں اور کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔