امریکا میں اپنے قتل کی سازش کرنے پر سکھ فار جسٹس کے رہنماگرپتونت سنگھ پنوں نےبھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ کرنے کا اعلان گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے وکلاء میتھیو بورڈن اور رچرڈ راجرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مقدمہ میں قتل کی سازش میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے اجیت ڈوول، منت گوئل، وکرم یادیو اور نکھل گپتا کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران میں بس حادثے کا شکار، 10افراد جاں بحق
اس موقع پر گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور ’’را‘‘کے حکام نے امریکا کی سرزمین پر ہی امریکی نیشلٹی ہولڈرشہری کو قتل کرنے کی غیر معمولی سازش کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا