پنجاب پولیس راجن پور نے لنڈ اور دولانی گینگ کے ڈاکوؤں کی طرف سے مقامی آبادی کی کروڑوں روپے مالیت کی بھینسوں کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی اطلاع ملنے پر بنگلہ اچھا اور سونمیانی پولیس نے بروقت ایکشن لیا، پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر راضی ہوگئی، خواجہ آصف کا دعویٰ
پولیس کے بروقت رسپانس، شدید فائرنگ سے ڈاکو بھینسیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی 27 قیمتی بھینسیں اصل مالکان کے حوالے کر دیں، بھینسیں واپس ملنے پر مالکان اور مقامی باشندوں نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ترجمان بلاول بھٹو زرداری مقرر
ڈی پی او راجن پور دوست محمدکے مطابق کچہ ایریاز کے ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر پولیس ہمہ وقت چوکس ہے۔