بلوچستان میں 3 سال سے مستقل غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف کر دئیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2021 سےلے کر 2024کے درمیان 114 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لا تے ہوئے ان کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:جشن عید میلاد النبی ﷺ ملک بھر میں آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
محکمہ تعلیم کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے تحت 1424 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم، وزیرقانون کل صبح اہم پریس کانفرنس کریں گے