26ویں آئینی ترمیم، وزیرقانون کل صبح اہم پریس کانفرنس کریں گے

26ویں آئینی ترمیم، وزیرقانون کل صبح اہم پریس کانفرنس کریں گے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کل18 ستمبر 2024ء کو اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پیکیج کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم میں شامل اہم نکات کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کیساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر خان

اس پریس کانفرنس کا مقصد 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے موجود ابہام کو دور کرنا اور اصل حقائق پیش کرنا ہے۔

وفاقی وزیر قانون پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب بھی دیں گے تاکہ ترمیم کے بارے میں پائے جانے والے مختلف سوالات اور خدشات کا واضح جواب فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *