چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں اور ان کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آئینی ترمیم پر رضامند نہیں ہوئی اور نہ ہی دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر راضی ہوگئی، خواجہ آصف کا دعویٰ
پی ٹی آئی نے کسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا وعدہ نہیں کیا اور حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر طلب کیا ہے تاکہ مکمل تفصیلات سامنے آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے ترمیم کا مسودہ دکھایا جائے۔ جب مسودہ، تجویز، یا پیکج دکھایا نہیں گیا، تو رضامندی کی بات درست نہیں۔