سندھ محکمہ داخلہ سے 13 ڈاکوؤں کی گرفتاری پر انعام کی سفارش

سندھ محکمہ داخلہ سے 13 ڈاکوؤں کی گرفتاری پر انعام کی سفارش

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ سے 13 ڈاکوؤں کی زندہ مردہ گرفتاری پر انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے محکمہ داخلہ سندھ سے ڈاکوؤں پر 2 کروڑ 11 لاکھ روپے انعام رکھنے کی سفارش کی ہے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مہیا کی گئی تفصیلات کے مطابق کبیر جتوئی پر 15 لاکھ روپے ، ابراہیم مارفانی پر 10 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مرچو جتوئی پر 20 لاکھ روپے ، مرید جتوئی پر 10 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح دادو شیخ پر 30 لاکھ روپے ، منور بروہی پر 5 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جو رسولﷺکا عاشق نہیں وہ کچھ بھی نہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

جبکہ بھورو بروہی پر 3 لاکھ روپے ، شکور بروہی پر 20 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔ چاکر بروہی پر 10 لاکھ روپے ، خیر محمد تیغانی پر 70 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے اور لطیف رند پر 10 لاکھ روپے ، سلطان رند پر 5 لاکھ روپے ، عطا محمد مری پر 3 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے خط پر محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ان ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *