روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم کا 18 ستمبر سے پاکستان کا دورہ

روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم کا 18 ستمبر سے پاکستان کا دورہ

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک 18 ستمبر سے 19 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک دورہِ پاکستان پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے اورنائب وزیر اعظم اوورچک صدرمملکت اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ الیکسی اوورچوک پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم میں ناکامی : فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل قرار دیدیا

پاکستان اور روس کے درمیان خیرسگالی، دوستی اور اعتماد پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ یہ خوشگوار تعلقات تجارت، توانائی اور رابطوں سمیت کثیر جہتی دو طرفہ تعاون سے ظاہر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *