جشن عید میلاد النبی ﷺ ملک بھر میں آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

جشن  عید میلاد النبی ﷺ ملک بھر میں آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

محسن انسانیت، محبوب خدا، آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبی ﷺ ملک بھر میں آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، اور پشاور میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ یہ روایتی سلامی نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں عقیدت اور احترام کا اظہار ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف جلوسوں، تقریبات، اور دیگر روحانی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

12 ربیع الاول کے مبارک دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس دن کو رحمت اللعالمین، خاتم النبین رسول کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ عاشقانِ رسول نے اپنے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجایا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ جلوسوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں سیکیورٹی کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار مرکزی جلوسوں اور دیگر سیکیورٹی امور کی نگرانی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *