سعودی عرب: لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا

سعودی عرب: لیفٹیننٹ جنرل ملازمت  سے فارغ، 20 سال قید کی سزا

سعودی عرب میں عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے 20 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خالد بن قرار الحربی پر عوامی فنڈز میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، جعلسازی، اور رشوت لینے کا الزام تھا۔ عدالت نے اسے ملازمت سے برطرف کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے پرائیوٹ اسکولز ہائی کورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی کے مرتکب

رشوت کے طور پر وصول کی گئی ایک کروڑ سے زائد ریال، دیگر ذرائع سے جمع کی گئی رقم، تحائف اور زرعی زمین بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ سزا سعودی فوجداری قوانین کے تحت سنائی گئی ہے اور جرمانے کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *