جنوبی افریقا ویمنز بمقابلہ پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی: کھیل کے میدان سے اہم خبر آگئی

جنوبی افریقا ویمنز بمقابلہ پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی: کھیل کے میدان سے اہم خبر آگئی

 ملتان میں ہونے والے پہلے ٹی 20میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میںکھیلے گئے پاک جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میںقومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2کا پہلا راؤنڈ : بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دیدی

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، مہما ن سائیڈ کی جانب سے تزمین برٹس 56 اور سن لوس 27رنز بنا کر نمایاں رہیں، ماریزان کپ نے 14 اور چلو ٹریون نے 15 رنز جوڑے۔

پاکستانی ٹیم کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 3اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

عالیہ ریاض نے 52 اور کپتان فاطمہ ثناء نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ماریزان کپ اور تمی سکھونے نے 2،2 جبکہ سیشنی نائیڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کپتانی کے بجائے پرفارمنس پر فوکس کریں، یونس خان

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باقی دونوں میچز بھی ملتان میں 18 اور 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *