پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد

پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک II آج پاکستان آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC)، پبی (خیبر پختونخوا) میں منعقد ہوئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک II آج پاکستان آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیاں منعقد ہوئی، یہ مشق ایلنگ اسٹرائیک II دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوسری مشق ہے۔ ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک II کا آغاز 08 ستمبر 2024 کو ہوا۔ مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربہ اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا جن کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: حکومت مولانا کو منانے میں ناکام ، آئینی ترامیمی بل کتنے روز کیلئے مؤخر

فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں مشقوں میں پاکستان ارمی اور انڈونیشین آرمڈ فورسز نے حصہ لیا ۔مشقوں کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں ہوا.ایک ہفتہ پر مشتمل یہ مشقیں اٹھ ستمبر سے شروع ہوئیں اورمشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا ۔ دونوں افواج نے ایک دوسرے کے تربیتی طریقہ کار سے فائدہ اٹھایا ۔ پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی 17 ڈویژن تھے ۔انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی
دونوں طرف سے فوجیوں نے شاندار پشاورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *