حکومتی وفد ایک بار پھر سربراہ جے یو آئی( ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہو گئی، حکومتی وفد میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگیا۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڈ شامل تھے، حکومتی وفد کو مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ مسودہ دکھانے کا کہنا تھا۔
واضح رہے قبل ازیں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مجوزہ مسودہ نہ دکھانے کا شکوہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :حکومتی وفد ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا
دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کیا ہے اور حکومتی وفدکی مولانا فضل الرحمن کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
ادھروفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہو گیا اور اسمبلی کا اجلاس مزید چار گھنٹے تاخیر کے بعد رات آٹھ بجے شروع ہونے کا امکان ہے جس میں ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔