آئینی ترمیم: حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیے

آئینی ترمیم: حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیے

آئینی ترمیم کے معاملے پر اہم پیشرفت، حکومت نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمن آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے۔ حکومتی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے، جس میں ایک نئی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر آئینی ترامیم صرف عدلیہ پر اٹیک کرنے کیلئے کی جارہی ہے، بیرسٹر گوہر

آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، اور نئے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ اس عدالت کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے اختلافی معاملات کو حل کر لیا ہے، جس کے بعد آج دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومتی ارکان کی تعداد مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اور منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق بھی ترامیم کی جا رہی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کے لیے مسودہ تیار ہے، اور حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں بھی آئینی ترامیم کے لیے نمبر گیم مکمل ہو چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *