غیر آئینی ترامیم صرف عدلیہ پر اٹیک کرنے کیلئے کی جارہی ہے، بیرسٹر گوہر

غیر آئینی ترامیم  صرف عدلیہ پر اٹیک کرنے کیلئے کی جارہی ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ایسی حکومت ہے جو ہر کام رات کے اندھیرے میں کرتی ہے ۔ یہ آئینی ترمیم نہیں غیر آئینی ترمیم کرنے جارہے۔یہ صرف عدلیہ پر اٹیک کرنے کے لیئے کی جارہی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ترمیم نہیں، بلکہ غیر آئینی ترمیم کرنے جا رہے ہیں ، ایسی کوئی ترمیم نہیں ہونی چاہیے ایسی کون سی پردہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سٹی کیلئے7 اپگریڈز کے خصوصی پیکج کا اعلان، قیمت بھی سامنے آگئی

بیرسٹر گوہر نے سوال اٹھایا کہ ایسی کوئی ترمیم کیوں کی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ پردے کے پیچھے کیوں کیا جا رہا ہے؟ ہر کام رات کے اندھیرے میں کیوں ہوتا ہے اور کس چیز کو چھپایا جا رہا ہے؟، یہ سب کچھ عدلیہ پر حملے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تک وہ ہمارے ساتھ تھے اور وہ ایک معتبر سیاستدان ہیں۔ انشاء اللہ مولانا صاحب عدلیہ کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے پارٹی کے تمام اراکین انشاء اللہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پارلیمنٹرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے اپنی مشہور موٹرسائیکل جی ڈی 110 ایس پر بڑی آفر لگا دی

بیرسٹر گوہر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں قانون سازی کی جا رہی ہے، اور اگر کسی کو اٹھا کر نمبر گیم پوری کرنی ہے تو یہ الگ بات ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *