اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر حکم کے گرفتاری سے روکے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیازکی جانب سےشیرافضل مروت کی درخواست پرحکم جاری کیا گیا ہے اور شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس سمن رفعت نے کہا کہ شیر افضل کو کسی خفیہ مقدمےمیں گرفتارکیاجاسکتاہے اس حوالے سے عدالت نے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنےکا حکم دیا ہے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتےہوئےفریقین کوشیرافضل مروت کی درخواست پر جواب دینے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشن: نمبرز گیم پوری کرنے کے لیے وزیرداخلہ متحرک
عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں شیر افضل مروت نے اس درخواست کے ذریعے اپنے وکلاء عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے عدالت سے اپیل کی کہ ان کو کسی بھی مقدمے میں عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔