نمبرز پورے ہوئے تو بل منظور ہو جائے گا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

نمبرز پورے ہوئے تو بل منظور ہو جائے گا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یہ جو بل پاس ہو رہا ہے، یہ کوئی مخصوص بل نہیں ہے۔ اداروں کے سربراہان کی عمر بڑھانے سے متعلق بل ہے، اور اگر ہمارے نمبرز پورے ہوئے تو یہ منظور ہو جائے گا۔ یہ ریفارمز کا بل ہے، اور ہمارے نمبرز سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “پارلیمنٹ سے اراکین کی گرفتاری پر سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے، اور ہم نے اس کی مذمت بھی کی ہے۔ ہم گورنر راج کے حق میں نہیں ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا ہوں، جنہوں نے ہمارے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ مولانا کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، اور میں ان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

انہوں نے وضاحت کی کہ “مسائل کا حل وقت سے پہلے انتخابات میں نہیں ہے، کیونکہ اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔ خارجہ پالیسی کے امور پر تبصرہ کرتے ہوئے، گیلانی نے کہا کہ “یہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہیں، اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *