پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے ارکان کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملا لیا تو ان کے پارلیمنٹ میں نمبرز پورے ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران سلمان اکرم را جہ کا کہنا کہ حکومت دھونس اور جبر سے ہی اپنے نمبرز پورے کرے گی ۔ اپنی گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو مغلوب کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کو پارلیمانی روایات روندنے نہیں دینگے : اسد قیصر کا سخت ردعمل سامنے آگیا
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 10 اراکین اسمبلی کو 9 ستمبر کی رات پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سارجنٹ قومی اسمبلی اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔
گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کسی ایک فرد کا فیصلہ نہیں ہو سکتا: بلاول بھٹو زرداری
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی اور حکومت کے پاس اسے منظور کروانے کے لیے نمبرز پورے ہیں۔