تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے پارلیمانی روایات کو پاؤں تلے روند رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کا متوقع جوڈیشل پیکج پر ردعمل دیتے ہوئےکہنا تھا کہ موجودہ جعلی حکومت ملکی تاریخ کی بدترین آئینی ترامیم کرنے جا رہی ہے،حکومت اپنے اتحادیوں سے بھی ترامیم کا مسودہ چھپا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حسن مرتضیٰ کا اہم بیان آگیا
پارلیمانی روایات کے مطابق ماضی میں صرف عوامی مفاد کے لیےآئین میں ترامیم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت اپنا ناجائز مینڈیٹ بچانے کیلئے پارلیمان کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، پی ڈی ایم سرکار کے پاس آئینی ترامیم کیلئے دو تہا ئی اکثریت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ
حکومت پی ٹی آئی اراکین کو اغواء کر کے اور دباؤ میں لا کر دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان جعلی ترامیم اور عدلیہ پر حملے کیخلاف پارلیمان اور عوام دونوں میں بھرپور مزاحمت کریں گے۔