پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی سٹار یکے بعد دیگرے تاریخ رقم کررہے ہیں ، حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو کو یو ٹیوب کی جانب سے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائب حاصل کرنے پر سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن سے نوازا گیا تھا۔
لیکن اب سٹار فٹبالر نے ایک اور منفرد ریکارڈ بنالیا ہے ، کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے، یہ صرف نمبرز نہیں بلکہ اس کھیل کے ساتھ ہماری والہانہ محبت، جذبہ اور عہد ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میڈریڈ کی گلیوں سے دنیا کے سب سے بڑے سٹیج تک میں اپنے خاندان اور چاہنے والوں کے لیے کھیلا اور اب ہم ایک ارب ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا آپ لوگ ہر اچھے اور برے میں میرے ساتھ کھڑے رہے، اس لیے یہ سفر ہمارا سفر ہے اور ہم سب نے یہ دکھایا کہ مل کر ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کاکہنا تھا کہ مجھ پر اعتماد کرنے، سپورٹ کرنے اور میری زندگی کا حصہ بننے کے لیے آپ سب کا شکریہ ، بہترین وقت ابھی آنے کو ہے ، ہم سب نے مل کر جیت اور تاریخ بنانی ہے۔