پشاور: مشتعل مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر حملہ، دلہ ذاک گرڈ سٹیشن پر قبضہ

پشاور: مشتعل مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر حملہ، دلہ ذاک گرڈ سٹیشن پر قبضہ

پشاور میں مشتعل مظاہرین نے گرڈ سٹیشن پر حملہ کردیا ، مشتعل مظاہرین نےدلہ ذاک گرڈ سٹیشن پر قبضہ کر لیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر لیا، 500سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مظاہرین کیجانب سے گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کیا ہے، مظاہرین نے عملے کو گرڈ سے باہر نکال دیا ہے، مظاہرین کا تعلق گلوزئی اور محمد زئ اور ملحقہ علاقوں کے فیڈرز سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کسی ایک فرد کا فیصلہ نہیں ہو سکتا: بلاول بھٹو زرداری

ترجمان نے کہا کہ گلوزئی، محمدزئی، گل بیلہ، پخ غلام اور گل آباد فیڈر زبردستی آن کئے گئے ہیں، صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیسکو حکام نے پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔

گزشتہ روز بھی گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرنے والے ناظمین کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *