پارلیمنٹ سے اپوزیشن اراکین کی گرفتاری پر تحقیقات یقینی بنائی جائیں: عمر ایوب کا مطالبہ

پارلیمنٹ سے اپوزیشن اراکین کی گرفتاری پر تحقیقات یقینی بنائی جائیں: عمر ایوب کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے مطالبہ کیا ہے کہ دس ستمبر کو پارلیمنٹ سے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف فوری انکوائری کرائیں کہ کون تھا جس نے عوامی نمائندوں ساتھ ظلم کیا. اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا. ان کی ہر بات نو مئی سے شروع ہوتی ہے پارلیمنٹ پر حملہ نو مئی سے بڑا سانحہ ہے. انہوں نے کہا کہ اسی شہر میں پڑھتا رہا ہمین تو پتہ نہیں تھا کہ جناح ہاؤس کیا ہے. 8 فروری کو عوام نے نو مئی کی کہانی بند کر دی. ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے انکی جان کو خطرہ ہے

مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے کل اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں. انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا. اپوزیشن کے بقول بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے. سابق وزیر عمر ایوب نے نشاندہی ک کہ آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپکو ادائیگی کرنا ہوگی اور بقول اُن کے وزیر توانائی کی حیثیت سے تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *